ہومانٹرنیشنلفلپائن میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

فلپائن میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

منڈاناؤ (لارڈ میڈیا): فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے آیا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے سے 15 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہوئے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ فلپائن کے قریب سمندر میں آئے زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں، جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعض حصوں میں 1 میٹر تک لہروں کا امکان ہے۔ حکام نے خطرناک لہروں کے خدشے کے پیش نظر الرٹس جاری کیے اور ساحلی علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں