ہومانٹرنیشنلایران نے امریکا کے متضاد بیانات کو مذاکرات میں بڑی رکاوٹ قرار...

ایران نے امریکا کے متضاد بیانات کو مذاکرات میں بڑی رکاوٹ قرار دیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکا کے متضاد اور بدلتے بیانات کو مذاکرات میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حکام کے مختلف بیانات مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ ایران اپنے قانونی حقوق، خصوصاً پرامن جوہری افزودگی کے حق کا اعتراف چاہتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کے متضاد بیانات اور اہداف میں تبدیلی مذاکراتی عمل کو دشوار بنا دیتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کے حقوق تسلیم کرنا ہوں گے، جن میں پرامن جوہری افزودگی کا حق شامل ہے۔ ایران نے امریکی منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جانی چاہئیں اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ دوسری جانب امریکی حکام مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں، جن میں خلیجی ممالک کی تعمیر نو کے لیے فنڈز کا استعمال شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر جنگ بندی کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات خطے کی صورت حال کو کشیدہ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی خطے میں ایرانی خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں