ہومتازہ ترینچین اور مصر کے مرکزی بینکوں نے مقامی کرنسی کے باہمی تبادلےکے...

چین اور مصر کے مرکزی بینکوں نے مقامی کرنسی کے باہمی تبادلےکے معاہدے کی تجدید کر دی

بیجنگ (شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے بتایا کہ چین اور مصر کے مرکزی بینکوں نے مقامی کرنسی کے باہمی تبادلے کے معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔

معاہدے کے تحت کرنسی تبادلے کی سہولت کے حجم کو گزشتہ 18 ارب یوآن (2.65 ارب امریکی ڈالر) سے بڑھا کر اب 30 ارب یوآن کر دیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ 3 سال کے لئے کارآمد ہوگا اور دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے اس کی مدت میں مزید توسیع کی جا سکے گی۔

پیپلز بینک آف چائنہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی تجدید اور اس کے حجم میں اضافے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو گہرا کرنے، چین اور مصر کے مابین مقامی کرنسیوں کے استعمال کو وسعت دینے، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مالیاتی منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں