لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں کی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جسے انہوں نے 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020 کو لاہور کے قریب موٹروے پر دو مجرموں نے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور خصوصی عدالت نے انہیں سزائے موت، عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں 14 سال کی قید سنائی۔


