ہومتازہ ترینجاپان اور فلپائن میں سمندری حد بندی پر مذاکرات کے دوران چائنہ...

جاپان اور فلپائن میں سمندری حد بندی پر مذاکرات کے دوران چائنہ کوسٹ گارڈ کا جزیرہ تائیوان کے مشرقی سمندری علاقوں میں گشت

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز چین کے جزیرہ تائیوان کے مشرقی سمندری علاقوں میں قانون کے نفاذ کے متعلق گشت کیا۔ یہ اقدام جاپان اور فلپائن کی جانب سے اس علاقے میں سمندری حد بندی کے مذاکرات کے یکطرفہ اعلان کے جواب میں کیا گیا۔

سی سی جی کے ترجمان جیانگ لوے نے کہا کہ جاپان اور فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ گشت اس کے جواب میں اٹھایا گیا ایک ضروری قدم تھا۔

جیانگ نے کہا کہ ہم جاپان اور فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام غیر قانونی اقدامات بند کریں جو چین کی خودمختاری، حقوق اور مفادات کے لئے نقصان دہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ متعلقہ سمندری علاقوں پر اپنی نگرانی اور کنٹرول کو مزید مضبوط بنائے گا اور چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں