ہومتازہ ترینچین کا امریکہ کے ساتھ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رفتار...

چین کا امریکہ کے ساتھ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد کنٹرول سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ میں چینی سفارت خانے نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے ابتدائی نتائج کو سوشل میڈیا پر دوبارہ جاری کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ’’چین اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کریں۔‘‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں