بیجنگ (شِنہوا) چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-23 دو بج کر 45 منٹ (بیجنگ وقت) پر کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق خلائی جہاز تیان گونگ کے مرکزی ماڈیول تیان حہ کے ریڈیل پورٹ کے ساتھ تیز رفتار اور خودکار انداز میں جڑ گیا۔ جڑنے کا پورا عمل تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے میں مکمل ہوا۔
خلائی جہاز میں موجود 3 رکنی خلاباز عملہ اب تیان حہ ماڈیول میں داخل ہوگا۔ دوسری جانب خلائی سٹیشن میں موجود شین ژو-21 کے عملے نے نئے خلابازوں کے استقبال کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
یہ خلائی جہاز لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے اتوار کے روز چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔


