نیویارک (لارڈ میڈیا) : نیویارک میں ایک 56 سالہ خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب وہ اپنی مرسیڈیز بینز ایس یو وی پارک کر کے باہر نکلیں۔ جیسے ہی گاڑی سے اتریں، وہ تقریباً 10 فٹ گہرے مین ہول میں جاگریں اور شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ بجلی و گیس کمپنی نے بتایا کہ حادثے کے وقت علاقے میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہا تھا اور مین ہول کا ڈھکن تقریباً 15 فٹ دور پڑا ہوا ملا۔
کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔ پولیس بھی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے، خاص طور پر یہ معلوم کرنے کے لیے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں غائب تھا۔


