ہومتازہ ترینچین کے بڑے آٹو پلانٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید...

چین کے بڑے آٹو پلانٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ویلڈنگ روبوٹس کا استعمال شروع

جیلی آٹو کے یی وُومینوفیکچرنگ پلانٹ کی ویلڈنگ ورکشاپ میں 100 کے قریب سیاسُن روبوٹس تعینات کئے گئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژو جون، ڈائریکٹر، انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ، جیلی آٹو

” یہ 98 روبوٹس کا گروپ ہے جس نے مقامی طور پر تیار کردہ روبوٹس کے معیار اور یکسانیت کو ثابت کیا ہے۔

سیاسُن روبوٹکس نے استعمال میں آسانی، کارکردگی اور افادیت کے حوالے سے جیلی آٹو کی اہم تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان روبوٹس کو خصوصی طور پر تیار کیا۔ انہیں ضرورت کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں مقامی طور پر تیار کردہ آلات کی یہی سب سے بڑی خوبی ہے۔“

سیاسُن کے مطابق یہ روبوٹس پیداواری نظام کو اس قابل بناتے ہیں کہ تقریباً ہر 50 سیکنڈ میں ایک گاڑی تیار ہو سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چینگ ہوفینگ، سینئر ڈائریکٹر، سیاسُن روبوٹ اینڈ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ

”ان روبوٹس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ 2.2 سیکنڈ میں ایک ویلڈنگ پوائنٹ مکمل کر سکتے ہیں جس سے پیداواری نظام صرف 50 سیکنڈ میں ایک گاڑی تیار کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔“

سیاسُن روبوٹ اینڈ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ چین کے شمال مشرقی شہر شین یانگ کی ایک نمایاں روبوٹکس کمپنی ہے۔
شین یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں