ہومتازہ ترینقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں ردو بدل متوقع

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں ردو بدل متوقع

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے2023 میں 3برسوں کیلئے فنانشل ماڈل متعارف کرایا تھا جسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہوگی جس میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی و ترقی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے کنٹریکٹ میں محمد نواز، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت ،خوشدل شاہ ،ازان اویس اور عبداللہ فضل کئی کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں