ہومانٹرنیشنلچینی بیٹری کمپنی سی اے ٹی ایل نے مشرقی ہنگری میں بیٹریاں...

چینی بیٹری کمپنی سی اے ٹی ایل نے مشرقی ہنگری میں بیٹریاں بنانے کا آغاز کر دیا

بوداپست (شِنہوا) بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی کنٹیمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) نے ہنگری کے مشرقی شہر ڈیبرسن میں واقع ایک نئے تعمیر شدہ کارخانے میں بیٹری اسمبل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

سی اے ٹی ایل کے مطابق بیٹریاں جوڑنے کا عمل اس ماہ کے آغاز میں شروع کیا گیا۔ نئے ماڈیول تیار کرنے کی لائن کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 گیگا واٹ آور ہے۔

نئی اسمبلی لائن کے آغاز سے قبل ماڈیول کی پیداوار پہلے ہی خزاں 2024 سے ایک کرائے کی سہولت میں دو پیداواری لائنز پر جاری تھی۔ اب تک وہاں تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار بیٹریاں تیار کی جا چکی ہیں، جو یورپ میں تقریباً 60 ہزار الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کو توانائی فراہم کرنے کے لئے کافی ہیں۔

دریں اثنا سی اے ٹی ایل نے کہا کہ ڈیبرسن کے سدرن صنعتی پارک میں اس کی بیٹری کے سیل کی پہلی فیکٹری کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ باقی پیداواری اجازت نامہ ملنے کے بعد بیٹری کے سیلز کی آزمائشی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری یورپ میں اعلیٰ کارکردگی اور محفوظ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کی جا رہی ہے۔

سی اے ٹی ایل نے مزید کہا کہ وہ یورپی طلب کو جدید، اعلیٰ کارکردگی اور طویل عمر والی بیٹری مصنوعات کے ذریعے پورا کر رہا ہے اور ساتھ ہی علاقے میں صارفین کی ضروریات کے مطابق اپنی مصنوعات میں تبدیلی کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں