ہومپاکستانوزیر اعظم کا جنڈ و خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی منصوبہ...

وزیر اعظم کا جنڈ و خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی منصوبہ ناکام بنانے والے شہید شہری لیاقت کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ و خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شہید شہری لیاقت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت، قوم کا اثاثہ ہیں۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی جس پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے میں لیاقت نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہید نے بہادری نے بڑا جانی نقصان روک کر غیر معمولی جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی، لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کیلئے دعاء کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت، قوم کا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے بہادر عوام نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جائے گی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں