ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ ایران کی 14نکاتی تجاویز میں عوام کے حقوق واضح کئے گئے ہیں، امریکہ کے پاس انہیں ماننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ان تجاویز کے علاوہ اختیار کی جانے والی کوئی بھی حکمت عملی مکمل طور پر بے نتیجہ ہو گی، اس کا حاصل مسلسل ایک کے بعد ایک ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جتنی زیادہ تاخیر کرے گا، اتنی ہی اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا سمجھ چکی غلط حکمت عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔


