ہومپاکستانسیکیورٹی اداروں کی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بلوچستان سے خودکش...

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں، اپنے مفادات کیلئے خواتین کا استعمال شرمناک ہے۔

پیر کو کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گرفتار کی گئی خاتون خود کش حملہ آور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچالیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار خودکش بمبار خاتون کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خواتین کو ٹریپ کرتے ہیں، بچی کو خودکش حملہ نہ کرنے پر باپ کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں، دہشت گرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، خواتین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے، دہشت گرد اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے بچیوں کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بچی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گرفتار خودکش حملہ آور خاتون نے بتایا کہ میرے کزن نے مجھے ڈرایا دھمکایا کہ تم ہماری تنظیم کیلئے کام کرو، ورنہ تمہارے باپ کو قتل کردوں گا جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے، میں ان کیلئے موبائل کارڈ بھیجتی اور روٹیاں بناتی تھی، مجھے نہیں پتا روٹیاں کہاں اور کس کیلئے جاتی ہیں، پھر مجھے پتا چلا یہ سب تنظیم بی ایل اے کیلئے جاتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ خودکش حملے کیلئے میری ذہن سازی کی گئی تھی، پولیس نے گرفتار کر کے مجھے با عزت طریقے سے رکھا، میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں