جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 لبنانی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضا اور زمین سے کارروائیاں تیز کردی ہیں، اسرائیل نے لبنان کے 9دیہات خالی کرنے کی وارننگ کے بعد حملے کئے جس کے نتیجے میں 24 لبنانی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے بھی قابض اسرائیلی فوجیوں پر جنوبی لبنان اور اسرائیل میں حملے کئے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ڈرون حملے سے بچنے کیلئے ٹینک سے چھلانگ لگاتے اور عمارت کے اندر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔


