ہومانٹرنیشنلایران تنازع، پاکستان قابل اعتماد ثالث قرار، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

ایران تنازع، پاکستان قابل اعتماد ثالث قرار، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں قرارداد پیش کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس رکن ال گرین کی جانب سے پیش قرارداد میں پاکستان کو ایران جنگ کے دوران غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا گیا۔

قرارداد کے مطابق ایران جنگ کے دوران پاکستان نے نہ صرف فریقین کے درمیان سفارتی رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ جنگ بندی اور تعمیری مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔

قرارداد میں پاکستان کی جانب سے سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کیلئے خصوصی انتظامات کو بھی سراہا گیا۔

متن کے مطابق پاکستان نے امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے شہروں کی بندش اور دیگر مشکلات برداشت کیں تاکہ جنگ کے خاتمے کی راہ نکالی جا سکے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایران جنگ کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے،جنگ کے مالی اخراجات بھی غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور اندازوں کے مطابق اس تنازع پر روزانہ تقریبا ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، جنگ نے عالمی توانائی سپلائی اور فیول مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا۔قرارداد میں زور دیا گیا کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں