ہومتازہ ترینچین کا جدید تجارتی شہر "گوانگ ژو" عالمی توجہ کا مرکز بن...

چین کا جدید تجارتی شہر "گوانگ ژو” عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

چین کا جنوبی شہر گوانگ ژو ایک نئی توانائی سے بھرپور ہے جہاں خریداری اب صرف لین دین نہیں رہی بلکہ ایک مکمل اور دلچسپ تجربہ بن چکی ہے۔

سال 2026 کے پہلے دو ماہ میں گوانگ ژو میں صارفین کی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت 217 ارب 10 کروڑ یوآن (تقریباً ساڑھے31 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

کینٹن فیئر اس وقت جاری ہے اور اس میں دنیا بھر سے آنے والے خریدار نہ صرف کاروبار کر رہے ہیں بلکہ شہر کے متحرک اور پُررونق خریداری مناظر بھی دریافت کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فرنینڈا، ارجنٹائن سے آئی ہوئی خریدار

"ہم یہاں کھیلوں کا لباس، کپڑے اور جوتے خریدنے کے لئے آئے ہیں۔ چونکہ یہ کینٹن فیئر کے قریب ہے۔ اس لئے ہم اپنے قیام کے دوران مزید خریداری بھی کر رہے ہیں۔”

عالمی تجارت سے لے کر روزمرہ خریداری تک گوانگ ژو کی خوردہ منڈی حجم اور تنوع دونوں لحاظ سے پھیل رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): امرا، امریکی سیاح

"ہم کچھ نئے بیگز، جیکٹس اور جوتے خریدنا چاہتے ہیں۔

ابھی ہم مزید چیزیں بھی دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں یہ خریداری مجموعی طور پر بہت پسند آئی ہے اور ہم نے ابھی آغاز ہی کیا ہے۔”

روایتی خریداری سے آگے بڑھتے ہوئے یہ شہر خریداری کو طرزِ زندگی کے ایک تجربے میں بھی تبدیل کر رہا ہے۔

پالتو جانوروں کے لئے دوستانہ پارکس سے لے کر موضوعاتی کیفے تک پرچون فروخت کے مقامات خریداری کو تفریح اور سماجی میل جول کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مس وانگ، رہائشی، گوانگ ژو

"یہاں پالتو جانوروں کے لئے ایک پارک ہے اور ایک برگر ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں کتوں کے لئے خاص کھانا بھی ملتا ہے۔ اس لئے میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے کتے کو یہاں لاؤں اور اس کے ساتھ وقت گزاروں۔”

"تجرباتی خریداری” کا یہ رجحان لوگوں کے خریدنے کے انداز کو بھی بدل رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈینیئل، گوئٹے مالا سے آیا ہوا سیاح

"میرا خیال ہے کہ اس طرح کی تجرباتی خریداری مجھے زیادہ چیزیں خریدنے کی طرف مائل کرتی ہے۔”

گوانگ ژو، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں