لاہور ہائیکورٹ نے 35 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہوں گی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا، جسٹس شہباز رضوی گوجرانولہ، جسٹس فیصل زمان ملتان، جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد، جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال، جسٹس چوہدری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ، جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑہ جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر کے انسپکشن جج ہوں گے۔


