ہومپاکستانمریم نواز نے فائر فائٹرز کی اہمیت بارے عوامی آگاہی وقت کی...

مریم نواز نے فائر فائٹرز کی اہمیت بارے عوامی آگاہی وقت کی ضرورت قرار دے دی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فائر فائٹرز کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائر فائٹرز اپنی جانیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قربان کر دیتے، ہر وقت خطرات کے باوجود ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

عالمی یوم فائر فائٹرز پر جاری بیان میں مریم نواز نے فائر فائٹرز کی خدمات، فرض شناسی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی بڑے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا، انہوں نے لبرٹی چوک میں ایک بڑی عمارت میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی، گلبرگ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں 180سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، جو ایک قابل تقلید مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو فائر فائٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بڑی عمارتوں و مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی کویقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز کو بہترین حفاظتی آلات، اسنارکل اور جدید گاڑیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں