ہومپاکستانلاہور، نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنیوالا ایک اوباش...

لاہور، نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنیوالا ایک اوباش گرفتار، دوسرے کی تلاش جاری

لاہور پولیس نے خاتون کو نوکری کا لالچ دیکر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا اوباش گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے مالک نے ساتھی کیساتھ مل کر خاتون کو نوکری دینے کیلئے ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او شمالی چھانی عاطف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ناصر کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق دوسرے ملزم خالد حمید کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ اختر نواز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں