ہومپاکستاناسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ کا دورہ،...

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اکابرین کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ہفتے کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں رائیونڈ اور پنڈی تبلیغی مرکز کے اکابرین یوسف قریشی، عبد الرحمن قریشی اور نائب انچارج شوری ڈاکٹر سلیم نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے تبلیغی مرکز کے اکابرین سے ملاقات کے دوران اسلام آباد مذاکرات کے دوران اجتماع ملتوی کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں