امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ 7 اپریل کو ہی ختم ہوگئی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایران کیساتھ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ ختم ہوگئی ہے۔
اہلکار نے کہا کہ 7 اپریل سے شروع جنگ بندی کے بعد سے امریکی فوج اور ایران کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔


