ہومتازہ ترینچین میں 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مقامی سفری دوروں...

چین میں 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مقامی سفری دوروں اور سفری اخراجات میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مقامی سیاحتی مارکیٹ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سفری دوروں کی تعداد اور اخراجات دونوں کے لحاظ سے مستحکم ترقی دکھائی جو ملک کے اندرونی سیاحتی شعبے میں مضبوط طلب کی نشاندہی ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے ملکی مسافروں کے ایک نمونہ سروے کے مطابق اس عرصے کے دوران 1.9 ارب سے زائد اندرون ملک سفر کئے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں۔

شہری رہائشیوں نے 1.4 ارب سفری دورے کئے جو گزشتہ سال سے 6.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں نے 49 کروڑ 80 لاکھ سفر کئے جو 4.6 فیصد اضافہ ہے۔

مقامی سیاحت پر اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.6 کھرب یوآن (تقریباً 271 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے۔ اس مجموعی رقم میں سے شہری رہائشیوں نے 15.3 کھرب یوآن خرچ کئے جو 3.5 فیصد اضافہ ہے جبکہ دیہی رہائشیوں کے اخراجات 320 ارب یوآن رہے جن میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں