ہومپاکستانسندھ ہائیکورٹ، کراچی سٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر عملدرآمد کا حکم، انحراف...

سندھ ہائیکورٹ، کراچی سٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر عملدرآمد کا حکم، انحراف پر قانونی نتائج کا عندیہ

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی سٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر عملدرآمد بارے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

بدھ کوجسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں بینچ نے سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ 10فروری 2026ء کے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

عدالت نے یاد دہانی کرائی کہ 20فروری 2026کو سندھ بلڈنگ پلاننگ اینڈ کنٹرول اینڈ ڈیمولیشن رولز کو 90 دن میں نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا، کراچی سٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے، جب تک گریٹر کراچی پلان 2047ء قانونی طور پر منظور اور نوٹیفائی نہیں ہو جاتا، اس وقت تک کے ایس ڈی پی 2020ء ہی قابل عمل رہے گا۔

عدالت نے واضح کیا کہ سٹرٹیجک پلان 2020ء سے انحراف کی صورت میں قانونی نتائج برآمد ہوں گے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں معاملہ مختلف اداروں، پالیسی امور اور قانونی فریم ورک سے جڑا ہے، عمومی طور پر ایسے معاملات آئینی دائرہ اختیار سے باہر آتے ہیں، تاہم عدالت اس حوالے سے پہلے ہی فروری میں احکامات جاری کر چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں