بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابل قبول نہیں۔
پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں جبکہ عورت کا مقام آپکی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔
انکے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے انکے واضح اور باوقار موقف کو سراہا ہے، انہوں نے اپنے چیٹ سیشن میں اپنی آنیوالی فلموں سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری فلم لاہور 1947 سائن ایک محبت کی کہانی ہے جو تقسیم اور نفرت کے دور میں ترتیب دی گئی ہے۔
پریتی زنٹا نے تصدیق کی کہ فلم 13اگست 2026 کو ریلیز ہو گی۔


