ہومانٹرٹینمنٹسجاد علی کو دبئی میں بھارتی شہریت کی پیشکش، گلوکار نے ٹھکرا...

سجاد علی کو دبئی میں بھارتی شہریت کی پیشکش، گلوکار نے ٹھکرا دی

سجاد علی پاکستان کے مشہور گلوکار اور لیجنڈری فنکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 90کی دہائی میں کیا اور بعد میں ملک کے سب سے بڑے ٹیلنٹس میں شمار ہونے لگے، انکی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

سجاد علی گزشتہ چند سالوں سے لاس اینجلس کیلیفورنیا میں مقیم ہیں اور اسکی وجہ نہایت افسوسناک ہے۔

انکے ایک دوست نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سجاد علی کراچی میں ڈکیتی کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے کراچی چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسی دوران جب وہ دبئی میں موجود تھے تو انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی گئی، دبئی میں ایک بھارتی شہریت افسر نے سجاد علی سے کہا کہ وہ بھارتی شہریت حاصل کر لیں اس پر سجاد علی نے فورا ًجواب دیا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں، وہ آج بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے اپنے وطن میں رہتے ہوئے تھے، یہ بات اب تک ایک راز تھی مگر انکے دوست نے اسے شیئر کرنا ضروری سمجھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں