انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم خان 4 سال تک جنرل منیجر کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھانے کے بعد دستبردار ہو جائینگے اور جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونگے۔
وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ 3 برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہے، پی سی بی میں خدمات انجام دینے کے بعد وسیم خان آئی سی سی سے منسلک ہوئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی میں گزشتہ 2برس کے دوران کئی سینئر آفیشلز عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں، جے شاہ کے دور میں زیادہ تر نئے آئی سی سی آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔


