امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کی معیشت مستحکم ہے اور ملک کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکا اور اماراتی حکام کے درمیان کرنسی سوائپ لائن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے جن میں مالی تعاون اور ڈالر تک رسائی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے واضح کیا کہ امارات کو مالی بحران کا کوئی خطرہ درپیش نہیں، ملک کے پاس مضبوط معاشی بنیاد موجود ہے، متحدہ عرب امارات کے پاس تقریباً 2ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ معاشی دبائو کا مقابلہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو کیساتھ کرنسی سوئپ لائن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس کا مقصد مالیاتی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


