ہومپاکستانپاکستان، 15ماہ میں 2 ہزار 108بچے ایچ آئی وی کا شکار

پاکستان، 15ماہ میں 2 ہزار 108بچے ایچ آئی وی کا شکار

پاکستان میں 15 ماہ میں 2ہزار 108 بچے ایچ آئی وی کا شکار ہوگئے۔

وفاقی وزارتِ صحت کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے مطابق متاثرہ بچوں میں 1ہزار 274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں 15 ماہ میں 1 ہزار 515 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔

حکام کے مطابق سندھ میں 2025ء کے دوران 1ہزار 186جبکہ 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مزید 329 بچے متاثر ہوئے ہیں، 2025 میں دوسرے نمبر پر پنجاب رہا جہاں 418بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں 111بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے جن میں سے 90 کیسز 2025 میں رپورٹ ہوئے اور 21 کیسز 2026 کے پہلے 3ماہ کے دوران سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں 38 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 33 کیسز 2025ء میں اور 5کیسز 2026ء کے پہلے 3ماہ کے دوران رپورٹ ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں 22بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں 17کیسز 2025 میں رپورٹ ہوئے اور 5 کیسز 2026ء میں رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق آزاد کشمیر میں 3اور گلگت بلتستان میں 1بچے میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں