پاکستان اور ایران نے علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
جاری اعلامئے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔


