ہومتازہ ترینچین کے مقامی تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹر نے مصنوعی ذہانت کی...

چین کے مقامی تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹر نے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں حاصل کر لیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تھرڈ جنریشن کے خود مختار سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر "اوریجن ووکانگ” کو ابتدائی طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کمپیوٹنگ صلاحیتوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔ یہ چین کی مقامی طور پر تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹنگ کی طاقت کے "قابل استعمال” سے "صارف دوست” بننے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی پراونشل لیبارٹری آف کوانٹم کمپیوٹنگ چپس کی جانب سے اعلان کردہ اس پیش رفت نے پہلی بار چین کی اپنی کوانٹم کمپیوٹنگ طاقت کو منظم طریقے سے اے آئی ایپلی کیشن ایکو سسٹم میں ضم کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔

لیبارٹری کے ڈائریکٹر گو گو پھنگ نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ اور اے آئی کا ملاپ کمپیوٹنگ کے اگلے انقلاب کی ایک اہم سمت ہے۔ ان کی باہمی تکمیل روایتی کمپیوٹنگ پاور کی رکاوٹوں اور تکنیکی حدود کو توڑنے کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کرتی ہے۔

اس انضمام میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تحقیقی ٹیم نے کئی کوانٹم اے آئی ٹولز لانچ کئے ہیں جن میں اوریجن برین کوانٹم نالج لارج ماڈل اور کیو پانڈا 3 رن ٹائم ایم سی پی سروس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ‘اوریجن برین’ خاص طور پر کوانٹم کمپیوٹنگ کے محققین، اساتذہ اور ڈویلپرز کی معاونت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو موثر اور درست ذہین معلوماتی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ کوانٹم کے شعبے میں سیکھنے اور تحقیق کی رکاوٹیں کم ہو سکیں۔ کیو پانڈا 3 رن ٹائم ایم سی پی صارفین کو عام گفتگو کے ذریعے ٹاسک جمع کرانے کی سہولت دیتا ہے،جس سے کوانٹم کمپیوٹنگ کی طاقت "طلب پر دستیاب” ہو جاتی ہے اور کوانٹم کمپیوٹرز کے استعمال میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں