مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
انہوں نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی سخت اور یکطرفہ شرائط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ پا رہی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائیگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آبی گزرگاہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔


