لاہور سے پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف و دیگر مقررین نے بہترین سہولیات کی فراہمی و تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر عازمین حج نے حکومت پاکستان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔


