ہومتازہ ترینڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس، ڈیوڈ وارنر کی کپتانی کو خطرات لاحق

ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس، ڈیوڈ وارنر کی کپتانی کو خطرات لاحق

معروف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی نشے میں ڈرائیونگ کے بعد بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق 39 سالہ بیٹسمین پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چند دن کی چھٹیوں پر آسٹریلیا واپس گئے تھے، اس دوران سڈنی کے مشرقی علاقے میں ایسٹر سنڈے پر پولیس نے انہیں روک کر ٹیسٹ لیا تو نشے کی مقررہ حد زیادہ ہونے پر گرفتار کرکے مزید ٹیسٹ کیلئے ماروبرہ پولیس سٹیشن منتقل کیا۔

واقعے کے ایک روز بعد نیو سائوتھ ویلز نے مشکل میں پھنسے ڈیوڈ وارنر کی حمایت کا اعلان کیا، نیو سائوتھ ویلز کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے سے مکمل طور پر آگاہ اور ڈرنک ڈرائیونگ جیسے عمل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں مگر اس مشکل وقت میں وارنر کیساتھ کھڑے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر اس معاملے میں 7 مئی کو ڈاوننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں