آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے 137 سال پرانا بڑا گھر 16 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں خرید لیا جبکہ قدیم گھر کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔
سڈنی کے ایک مہنگے مضافاتی علاقے میں واقع گھر کو ایک ورثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز اور انکی انٹیریئر ڈیزائنر اہلیہ بیکی بوسٹن نے خاموشی سے برونٹے میں جو نیا گھر خریدا یہ 1888 میں تعمیر ہوا اور یہ ایک خصوصی ساحلی پٹی کے قریب ہے، اس گھر کی ایک تاریخ ہے، 730 اسکوائر میٹر پر تعمیر شدہ دو منزلہ گھر میں 5 بیڈ رومز اور 4 باتھ رومز ہیں، یہ پرتعیش قدیم گھر ماضی میں بھی اہم امیر شخصیات کی ملکیت رہا ہے۔
پیٹ کمنز دولت کے اعتبار سے آسٹریلیا کے سرفہرست ایتھلیٹس کی صف میں ہیں وہ کرکٹ کنٹریکٹس اور اسپانسر شپ سے سالانہ 10 ملین ڈالرز کماتے ہیں۔


