بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کے سینئر اداکار اور لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
ادھر انتقال کی افواہیں پھیلنے کے بعد انکی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول نے فوری طور پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے والد زندہ ہیں اور صحتیاب ہو رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں انکی صحت سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں بعض نے ان کے انتقال کی افواہیں بھی پھیلائیں، میڈیا کے مطابق اداکار کی ٹیم نے منگل 11 نومبر کی صبح انکے انتقال کی تصدیق کی جبکہ ایک اور ذریعے کے مطابق دھرمیندر طبیعت ناساز ہونے کے باعث مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انکی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول نے انتقال کے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایشا دیول نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے انکے والد زندہ ہیں انکی حالت مستحکم ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔


