بدھ, جنوری 14, 2026
ہومتازہ ترینچین کا نایاب زمینی معدنیات کے برآمدی کنٹرول کا اعلان

چین کا نایاب زمینی معدنیات کے برآمدی کنٹرول کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت اور جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے 7 اقسام کی درمیانی اور بھاری نایاب زمینی معدنیات کے  برآمدی کنٹرول کے لئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یہ اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوگئے ہیں جن کا مقصد  قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ کرتے ہوئے  عدم پھیلاؤ اور دیگر عالمی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مواد  عسکری اور غیرعسکری دونوں میں استعمال ہوتا ہے اور ان پر برآمدی کنٹرول  کرنا ایک مروجہ عالمی طریقہ کار ہے۔یہ اقدام چین کے اس مستقل مئوقف کو ظاہر کرتا ہے کہ  وہ ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر عالمی امن اور علاقائی استحکام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے لئے  پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق  چین غیر ملکی تبادلے و تعاون مضبوط کرنے اور دو طرفہ برآمدی کنٹرول سے متعلق  بات چیت اور رابطوں کے طریقہ کار  کے ذریعے باقاعدہ تجارت کو فروغ دینے کو  تیار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!