منگل, مارچ 25, 2025
ہومLatestپاکستان میں افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیاں نہ رک سکیں، ایک اور...

پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیاں نہ رک سکیں، ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق28فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان میں ایک افغان دہشت گرد بھی شامل تھا  جس کی شناخت مجیب الرحمن عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی جو دندارگاں، ضلع چک ، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد مجیب الرحمن افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اس سے قبل 30جنوری 2025 کو بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں دوران آپریشن ہلاک کیا گیا تھا ، بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق فتن الخوارج کے دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔

افغان عبوری حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بجائے افغان عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ سیکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ افغان عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو فتنہ الخوراج کی دہشتگردانہ سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!