منگل, مارچ 25, 2025
ہومLatest7 ارب ڈالر قرض پروگرام، آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن پاکستان...

7 ارب ڈالر قرض پروگرام، آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ،بجٹ تجاویز دے گا

اسلام آباد: پاکستان کو 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام میںایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی بارے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کا 9رکنی وفد 2ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا اور اس دوران آئندہ مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دارطبقے کو ریلیف مل سکے گا، جائزہ وفد وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک  ،ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کیساتھ مذاکرات کرے گا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کئے جائینگے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!