پیر, اپریل 28, 2025
ہومLatestمریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح...

مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں، خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سال میں عوامی فلاح کے 625 منصوبے شروع کئے۔

جاری بیان میں سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک سالہ کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے،خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150تصاویر کے مقابلے میں 625ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔

مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا جس میں ایک سال کے دوران 25مختلف شعبوں کے 25، 25نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک سال میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625منصوبے شروع کیے، مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45اور فارم 47 کے وزیراعلی میں یہی فرق ہوتا ہے، علی امین گنڈاپور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!