نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

لاہور میں نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے، پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جارہے ایونٹ میں 96 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جارہی نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تین کیٹیگریز میں مقابلے جاری ہیں۔
ان تینوں کیٹیگریز میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، انڈر۔11 میں الماس علی راجا، انڈر-15 میں نعمان اور انڈر- 19 میں انس علی بخاری نمبر ون کھلاڑی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts