چین، ریلوے مال بردار نقل وحمل میں تیسری سہ ماہی کے دوران اضافہ

چین ، ایک مال بردار ٹرین شمالی صوبہ ہیبے کے شہر چانگ جیا کھو کے شیا ہوا یوان ریلوے مال بردار ٹرمینل سے روانہ ہورہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریلوے نیٹ ورک نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 1.004 ارب ٹن مال برداری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے اور کسی ایک سہ ماہی میں مال برداری کے حجم کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چینی ریلوے صنعت معیشت میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں تعاون کے لئے اپنی نقل و حمل کی خدمات اور کارکردگی بہتر بنارہی ہے۔

اس مدت کے دوران ریلوے نے 52 کروڑ ٹن کوئلہ کی نقل وحمل کی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.5 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ مقامی اور عالمی اقتصادی گردش آسان بنانے اور ترسیل کے اخراجات میں کمی کے لئے جدید ریلوے لاجسٹکس نیٹ ورک میں پیشرفت مزید تیز کرے گی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts