غلطی پر معافی مانگنا بڑے پن کا ثبوت ، پی ٹی آئی قیادت کو ضد چھوڑنی چاہئے،طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ غلطی پر معافی مانگنا بڑے پن کا ثبوت ہے، پی ٹی آئی قیادت کو ہٹ دھرمی ،ضد چھوڑنی چاہئے،عدلیہ ذہنی و قلبی محبت کو ایک طرف رکھ کر انصاف مہیا کرے، آپس کی نفرتوں کو ختم ،آگے بڑھنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جب غلطیاں کی جاتی ہیں تو معذرت بھی کی جاتی ہے، غلطی پر معافی مانگنا بڑے پن کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ریاست، وطن، قوم اور فوج کیساتھ ہیں، قوم کیلئے ایک ہو جائیں، قوم کیلئے بیٹھیں جس نے غلطی کی ہے اس کا اعتراف کرنا جرم نہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت کو ہٹ دھرمی ،ضد چھوڑنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں جو ملوث ہے، اسے پریس کانفرنس کی وجہ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، عدلیہ اپنی ذہنی اور قلبی محبت کو ایک طرف رکھے اور انصاف مہیا کرے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو شہید کیا گیا ہے، ہمیں آپس کی نفرتوں کو ختم ،آگے بڑھنا ہو گا،جب سیاسی استحکام آئے گا تو دوست ممالک مدد کریں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts