خواجہ سراء آپے سے باہر، پولیس پر تشدد کے بعد تھانہ لوٹ لیا

گجرات: پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سراء آپے سے باہر ہوگئے اور تھانے پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سراء اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سراء اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔
جس پر کھاریاں کے خواجہ سراء جمع ہو کر تھانے میں گھس گئے، سامان کی توڑ پھوڑ کی اور پھر جی روڈ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، جسے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کر کے منتشر کردیا۔
متعلقہ ایس ایچ او بلال شاہ کے مطابق ڈی پی او گجرات نے خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts