جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

پشاور : جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف لے لیا ۔ گورنر ہاؤس میں منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری میں سیکرٹری قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔حلف اٹھانے کے بعد گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ، سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلائ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری، آئی جی پی اختر حیات خان، سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

Author