چین میں نجی شعبے کے فروغ سے متعلق قانون پر عوامی رائے طلب

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت انصاف اور قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے نجی شعبے کے فروغ سے متعلق مسودہ قانون شائع کرتے ہوئے عوام سے رائے طلب کرلی ہے۔
جمعرات کے روز جاری کردہ مسودہ قانون 9 ابواب میں 77 مضامین پر مشتمل ہے جس میں نجی شعبے کے کاروباری اداروں کے ساتھ یکساں رویے اور تحفظ کا کہا گیا ہے۔
مسودہ قانون میں مارکیٹ میں نجی کاروباری اداروں کی منصفانہ شرکت اور مسابقت یقینی بنانے، کاروبار کے لئے سرمایہ کاری اور قرض کی سہولت بہتر بنانے، ان کی ٹیکنالوجی جدت میں تعاون کرنے، خدمات کی بہتری اور حقوق و مفادات کا تحفظ مضبوط بنانے کی دفعات شامل ہیں۔
مسودہ قانون میں کاروباری اداروں کو بہتر طریقے سے منظم کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کرنے ، نجی کاروبار اور اس سے منسلک کاروباری افراد کی مثبت ترقی کے فروغ کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ملازمین کے جائز حقوق اور مفادات کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
عوام اس مسودہ قانون پر 8 نومبر تک رائے دے سکتے ہیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts