چین کا آبادی میں تبدیلی سے متعلق سروے کرنے کا منصوبہ


فائل فوٹو، چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کی شان جیانگ ڈونگ خودمختار کاؤنٹی کے قصبے گویی میں شی سوشیو (بائیں) نسلی یاؤ برداری کی کارکن ایک معمر خاتون کو بڑھاپے کی سبسڈی سے متعلق معلومات فراہم کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین آبادی میں تبدیلیوں سے متعلق ایک نمونہ سروے شروع کرے گا تاکہ ملکی آبادی کی ترقی کی درست اور فوری نگرانی اور آبادی کی پالیسوں کے لئے بنیادی معلومات حاصل کی جاسکیں۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق 10 اکتوبر سے 30 نومبر کے دوران منتخب رہائشیوں سے عمر، جنس ، نسلی گروپ ، تعلیمی سطح ، ملازمت ، ازدواجی حیثیت، بچوں کی پیدائش کی صلاحیت اور طرز زندگی جیسی بنیادی معلومات حاصل کی جا ئیں گی۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق سروے کا وقت یکم نومبر 2024 ہوگا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts