چینی صدر کی قیس سعید کو دوبارہ تیونس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد


چینی صدر شی جن پھنگ اور تیونس کے صدر قیس سعید ایک تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے قیس سعید کو دوبارہ جمہوریہ تیونس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور تیونس کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی میں مفید تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون اور گہری ہوتی ہوئی شاندار دوستی سے دو طرفہ تعلقات بتد ریج بہتر ہو ئے ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ مئی میں قیس سعید کے کامیاب دورہ چین کے دوران چین اور تیونس نے تزویراتی شراکت داری کا اعلان کیا جس سے دو طرفہ تعلقات نئی سطح پر پہنچے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور تیونس کے درمیان تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ سفارتی تعلقات کے60 سال کی تکمیل کے موقع پر دوستی، مختلف شعبوں میں تعاون اور تزویراتی شراکت داری کیلئے قیس سعید کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts