چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کا خدمات کی تجارت کے فروغ پر اتفاق

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے نے خدمات کی تجارت میں قریبی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
چین کی وزارتِ تجارت کے ایک عہدیدار لی یونگ شا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے ہانگ کانگ میں قریبی اقتصادی شراکت داری کے تحت خدمات کی تجارت کے معاہدے میں ترمیم کے مسودے پر دستخط کئے۔
یہ معاہدہ دستخط کے دن سے نافذالعمل ہوگا اور اس کا باضابطہ طور پر اطلاق یکم مارچ 2025 سے ہوگا۔
ترمیم کے مطابق ہانگ کانگ کے خدمات فراہم کنندگان کے لئے مالیات، ٹیلی کمیونیکیشن، فنِ تعمیر اور سیاحت کے شعبوں میں مارکیٹ کی حد میں کمی یا خاتمہ کیا جائے گا۔
2003 میں چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے درمیان ہونے والے قریبی اقتصادی شراکت داری کے معاہدے نے سامان اور خدمات میں کاروباری آزادی کے حوالے سے خاطر خواہ سہولت فراہم کی ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ یہ ترمیم چین کی وسعت میں اہم کردار ادا کرنے کے حوالے سے ہانگ کانگ کے لئے نظام کی بہتری کا اہم اقدام ہے۔ چینی وزارت نے مزید کہا کہ قریبی اقتصادی شراکت داری کے معاہدے میں دوسری مرتبہ ترمیم کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ 2019 میں ترمیم کی گئی تھی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts