چین میں تیز رفتار ترقی کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری


چین کے شمالی اندرونی منگولیا کے علاقے ہورنگر میں چائنہ موبائل کے ڈیٹا سنٹر میں عملے کا ایک کارکن ساز و سامان کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاستی کونسل کے دفاتر نے ترقی کی رفتار میں تیزی اور عوامی اعدادوشمار کے وسائل بروئے کار لانے کیلئے قواعدوضوابط متعارف کرادیئے ہیں۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور ملک کے لئے نئے مسابقتی فوائد پیدا کرنے کی غرض سے ٹھوس معاونت فراہم کرنا ہے۔
ترقی اورعوامی اعدادوشمار کے وسائل بروئے کار لانے کے نظام اور قوانین کو ابتدائی طور پر 2025 تک نافذ کر دیا جائے گا۔
قواعدوضوابط کے مطابق ڈیٹا مصنوعات اور خدمات کی بہتری جاری رہے گی اور اہم صنعتوں اور علاقوں میں ترقی اور عوامی اعدادوشمار کے وسائل بروئے کار لانے کے لئے خاطر خواہ پیشرفت کی جائے گی۔
2030 تک عوامی اعدادوشمار کے وسائل کی ترقی اور انہیں بروئے کار لانے کا جامع نظام نافذ کر دیا جائے گا جو اعداوشمار کے قابلِ عمل اور موثر استعمال پر مبنی ہو گا۔
اس دوران عوامی اعدادوشمار حقیقی معیشت کی مضبوطی، صارفین کی طلب اور سرمایہ کاری میں اضافے کے علاوہ نظم و نسق کی استعداد بہتر بنانے میں اہم محرک کا کردار ادا کریں گے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts